رامپور: اترپردیش کی رام پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایس پی امیدوار عاصم رضا کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا۔ 17 ویں راونڈ تک ایس پی کو سات ہزار سے زیادہ ووٹوں کی سبقت حاصل تھی۔ یہ سیٹ اعظم خان کا گڑھ مانی جاتی ہے ، اس سیٹ پر سبھی کی نگاہیں ٹکی تھیں اور شروعات سے سبقت بنائے رکھنے کے ساتھ ایس پی کی جیت کی بحث ہونے لگی تھی، لیکن ووٹوں کی گنتی جیسے جیسے آگے بڑھی ، ایس پی امیدوار پیچھے ہوتے چلے گئے۔