رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! مودی کے اشتعال انگیز بیان پرکارروائی کا مطالبہ: کھر گے

   

ممبئی :لوک سبھا انتخابی تشہیر کے دوران وزیر اعظم مودی پر بھی اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے اور رام مندر کے تعلق سے ان کے بیان پر کانگریس صدر کھرگے نے سخت اعتراض کیا ہے اور کہا کہ یہ بیان لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ مودی جو اشتعال انگیز تقریریں کرتے ہیں اس پر الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔