نئی دہلی: اجے رائے نے ریاستی صدر بننے کے بعد اپنی سیاسی اننگز شروع کر دی ہے۔ اجے رائے ریاستی صدر بننے کے بعد جمعہ کو وارانسی پہنچے۔ جہاں ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی یقینی طور پر امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی وارانسی سے الیکشن لڑتی ہیں تو جیت جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چاہے وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہوں یا کوئی اور الیکشن، ریاستی کانگریس پارٹی سب میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ریاست کے تمام انتخابات میں پارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے۔