کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی راہل گاندھی کو پکڑ کر گلے لگا کر بہت جذباتی ہو رہی ہے۔ وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی۔ اس دوران وہ قدم قدم پر رو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس جذباتی ویڈیو کو ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔ ایسے میں راہل گاندھی بھی انہیں گلے لگا کر تسلی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس نے بھی اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔