راہل گاندھی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی: بی جے پی

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور مرکز میں حکمراں جماعت کو “بدنام” کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ لوگ سچائی کو جانتے ہیں اور وہ 2024 میں پھر سے وزیر اعظم نریندر مودی کو وزیر اعظم بنائینگے۔

 پارٹی کا یہ ردعمل اس وقت آیا جب راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو صرف اقتدار میں دلچسپی ہے اور وہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں لوگوں کے دکھ اور درد کی پرواہ نہیں ہے۔