راہول ، ساورکر اور بال ٹھاکرے کی تعریف کردکھائیں : امیت شاہ

   

ممبئی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کانگریس لیڈر اور لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی پر تنقید کی اور انہیں ساورکر اور شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی تعریف کرنے کا چیلنج دیا۔شاہ نے ہنگولی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگھاڑی جھوٹوں کی فوج ہے ۔ راہول گاندھی ‘ اپنے دوست ادھو ٹھاکرے کے والد بال ٹھاکرے ٹھاکرے کی تعریف کریں۔ ادھو جی، اگر آپ میں ہمت ہے تو راہول کو ساورکر اور بال ٹھاکرے کے بارے میں دو اچھے الفاظ کہنے کیلئے کہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مہاراشٹرا انتخابات تعین کریں گے کہ ریاست اگلے پانچ سال کیلئے شیواجی کی وراثت پر چلتی ہے یا اورنگ زیب کے راستے پر۔ الیکشن فیصلہ کرے گا کہ مہاراشٹراا چھترپتی شیواجی مہاراج اور ساورکر کے راستے پر چلتا ہے یا اورنگ زیب کے راستے پر۔ ہمارے اتحاد نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے شیواجی اور ساورکر کی وراثت کا انتخاب کیا ہے ، جبکہ اگھاڑی اتحاد ایسا لگتا ہے کہ اورنگزیب فین کلب ہے ۔ مودی نے رام مندر بنایا اور کاشی وشوناتھ راہداری کی تعمیر نو کی، جسے اورنگ زیب نے منہدم کر دیا تھا۔امیت شاہ نے راہول گاندھی کا بھی مذاق اڑایا اور انہیں بار بار کریش ہونے والے طیارے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی نے راہول گاندھی نامی طیارے کو 20 بار لینڈ کرنے کی کوشش کی اور 20 بار یہ گر کر تباہ ہو گیا۔مہاراشٹرا میں سونیا گاندھی نوٹ کریں کہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں آپ کا راہول طیارہ ایک بار پھر گر کر تباہ ہو جائے گا۔