نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شناخت کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تنوع اور اتحاد کی علامت ملک کی تمام ریاستوں کے لوگوں کی بھرپور وراثت اور ترقی پسندی ہماری شناخت ہے اور یہ خصوصیات ہماری قوم کے تانے بانے کو مزید خوشحالی فراہم کرتی ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ”اروناچل پردیش اور میزورم کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباددی۔