وائیناڈ: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کیرالہ کے وائیناڈکے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ منسوخ کردیا۔راہول گاندھی اور پرینکاگاندھی چہارشنبہ کی صبح لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے تھے ۔ راہول گاندھی نے منگل کی دیر رات ایکس پر بتایاکہپرینکا اور میں کل وائیناڈجانے والے تھے تاکہ لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔ “مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ہمیں حکام نے مطلع کیا ہے کہ ہم دورہ نہیں کر سکتے ۔” انہوں نے کہاکہ میں وائیناڈکے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جلد از جلد دورہ کریں گے ۔ “اس دوران، ہم صورت حال پر قریب سے نظر رکھ رہے ہیں اور تمام ضروری مدد فراہم کریں گے ۔” انہوں نے کہاکہ ہماری ہمدردی اس مشکل وقت میں وائیناڈکے لوگوں کے ساتھ ہے ۔دریں اثنا، پرینکانے کہاکہ وائناڈ کے میرے بھائیو اور بہنو، اگرچہ ہم کل وائیناڈنہیں آسکتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہمارا دل آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ سب کے لیے دعاگو ہیں۔
شمال مغربی ، وسطی اور مشرقی ہندوستان میںموسلادھار بارش متوقع : محکمہ موسمیات
نئی دہلی: ملک کے بیشتر حصوں میں جنوب مغربی مانسون پوری طرح سے سرگرم ہے ۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے تین سے چار دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ آئی ایم ڈی نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں مغربی ساحل پر مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ کے مطابق 3 اگست تک وسطی مہاراشٹر، مشرقی مدھیہ پردیش، کونکن اور گوا، گجرات اور آج ساحلی کرناٹک اور میزورم میں مختلف مقامات پر بھاری بارش متوقع ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کرناٹک، کیرالہ، گجرات، اتراکھنڈ، مشرقی اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بارش کے امکانات ہیں۔