دبئی ۔آئی سی سی ٹوئنٹی 20 کی تازرہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں ابتدائی دو مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔ آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین سیریزختم ہونے کے بعد جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی میں ڈیوڈ ملان اور بابراعظم بدستور پہلے اور دوسرے مقام پر قائم ہیں۔لوکیش راہول ایک درجہ ترقی کے ساتھ ایرون فنچ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے تیسرے نمبر پرآگئے ہیں، راسی وین ڈر ڈیوسن پانچویں، کولن منروچھٹے، گلین میکسویل ساتویں مقام پربرقرارہیں، ویراٹ کوہلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پرآ گئے، حضرت اللہ نویں اورایون مورگن دسویں مقام پر ہیں۔بولروںمیں پاکستان کے عمادوسیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبرپرآگئے ہیں، راشد خان پہلے، مجیب الرحمن دوسرے مقام پر ہیں، عادل راشد ایک اورایڈم زمپا دودرجے ترقی کے ساتھ تیسرے اورچوتھے نمبرپر ہیں۔