راہول اور کھرگے کو بی جے پی لیڈر کی نوٹس

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے پر انتخابات سے ایک دن قبل ممبئی کے ایک ہوٹل میں ووٹروں کو 5 کروڑ روپے تقسیم کرنے کا الزام تھا، جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔ اس معاملہ میں تاوڑے نے اب کانگریس لیڈر راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے اور سپریا شرینے کو نوٹس بھیجا ہے اور ان سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ونود تاوڑے نے کہا، مہاراشٹرا اسمبلی سے ایک دن پہلے، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس کی ترجمان سپریا شرینے نے مجھے اور ہماری پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔کانگریس لیڈر میرے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔