راہول نے برلا سے ملاقات کی، ایوان چلانے کی درخواست

,

   

لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر کا ناشائستہ تبصرہ ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے آج اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے ، اس لئے ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی جانی چاہئے ۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے گاندھی نے برلا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ ایوان کی کارروائی چلائی جائے ۔برلا سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کو یہ معلومات دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے آج لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ ایوان چلنا چاہئے اور ایوان چلانا ہماری نہیں ان کی ذمہ داری ہے ۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ چاہتے ہیں کہ میرے خلاف استعمال کیے گئے ناشائستہ تبصروں کو ہٹا دیا جائے ۔ حکومت ایوان میں میرے خلاف کئے گئے تضحیک آمیز تبصروں کو کارروائی سے ہٹادے ۔ برلا نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے اور اس کی تحقیقات کریں گے ۔ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ ایوان چلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کو چلانا چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے لوگ کچھ بھی کہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان چلے اور 13 دسمبر کو ایوان میں آئین پر بحث ہو۔