راہول کی انور ابراہیم سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سابق ملیشیائی نائب وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی اور دونوں نے باہمی مفاد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملیشیا میں برسراقتدار مخلوط کے لیڈر ابراہیم قومی دارالحکومت میں ’رائزینا ڈائیلاگ‘ میں حصہ لینے آئے ہیں جسے ہندوستان کی سالانہ جغرافیائی ۔ سیاسی اور جغرافیائی ۔ اسٹریٹیجک کانفرنس سمجھا جاتا ہے۔ ابراہیم 1991ء سے 1998ء تک ملیشیا میں مختلف وزارتوں کو سنبھال چکے ہیں۔