نئی دہلی ۔ ہربھجن سنگھ کو کے ایل راہول کی حمایت مہنگی پڑگئی ہے کیونکہ ہندوستانی شائیقن نے نے انہیںآڑے ہاتھوں لے لیا۔بھجی کے ٹوئٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ راہول نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ مجرم تو سرفراز خان، سنجو سیمسن اور شبمن گل ہیں، ایک سیریز میں مظاہرہ نہ کرنے پر یہ جرم شکھر دھون نے کیا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ راہول نے جرم کیا ہے، ہم تو یہ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں ہونا چاہیے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ مرلی وجے اور کرون نائر اس جرم کے ماسٹر مائنڈ تھے، لیکن ہر شخص کے لیے الگ پیمانہ ہوتا ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہیکہ اس وقت جہاں راہول ناقص فام کی وجہ سے پریشان ہونے کے باوجود ٹیم میں موجود ہیں جبکہ دوسری جانب گل اور سرفراز مسلسل بہترین مظاہروں کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں۔