راہول کی مہیلا کانگریس کو یوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی جدوجہد ملک میں خواتین کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ راہول گاندھی نے مہیلا کانگریس کے عہدیداروں سے جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی محنت سے خواتین کو احترام اورسماج میں برابری ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ آل انڈیا مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔راہول گاندھی نے مہیلا کانگریس کارکنوں سے کہاکہ آپ کی انتھک محنت ہندوستان کی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ ان کے وقار، مساوات اور سلامتی کے لیے آپ کی جدوجہد اور لگن کو سلام کرتے ہیں۔