راہول کی کپتانی خطرے میں

   

نئی دہلی: آئی پی ایل کے پلے آف کے تنازعات کے علاوہ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے کپتان کے طور پر کے ایل راہول کا مستقبل بقیہ دوکھیلوں کے لیے غیر یقینی ہے جب ٹیم کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔ ایل ایس جی کے کپتان راہول جنہیں 2022 میں نیلامی سے قبل ریکارڈ 17کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، 2025 میں ہونے والی میگا نیلامی سے قبل برقرار رہنے کا امکان نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ اگلے دو میچوں کے دوران بیٹنگ پر توجہ دے سکتے ہیں۔ ڈی سی کے خلاف اگلے میچ سے پہلے پانچ دن کا وقفہ ہے۔ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر راہول باقی دو میچوں کے لیے صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انتظامیہ کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ آئی پی ایل کے ایک ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شاید اگلے دو مقابلوں کیلئے ٹیم کو نیا کپتان دیا جائے گا۔