بیلگاوی کے جلسہ عام میںمستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع
ہبلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی 20 مارچ کو کرناٹک کے بیلگاوی کا دورہ کریں گے اور ایک ریالی سے خطاب کریں گے۔ راہول گاندھی کی ریالی میں شمالی کرناٹک کے پارٹی کارکنوں سمیت تقریباً دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ کے پی سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین سلیم احمد نے کل میڈیا کو بتایا کہ امکان ہے کہ راہول گاندھی طے شدہ جلسہ عام کے دوران کانگریس پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرسکتے ہیں۔ریاست میں آنے والے انتخابات کے بارے میں سلیم احمد نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کرائے گئے سروے کے نتائج اور ہر جگہ لوگوں سے ملنے والے فیڈ بیک کے مطابق کانگریس 140 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔ سلیم احمد نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان 21 مارچ کو کیا جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت مکانات، روزگار فراہم کرانے اور بدعنوانی کے خاتمے کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سرکاری دفاتر میں بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جج کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔ سلیم احمد نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہ پانے کے لیے بی جے پی کو ’وجے سنکلپ یاترا‘ کے بجائے ’شما یاترا‘ نکالنی چاہیے۔
راہول گاندھی کا دہلی پولیس کو 10نکاتی جواب
نئی دہلی : راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے بھارت جوڑو یادترا کے موقع پر ‘خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی’ کے تبصرہ پر نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کی تھی ۔ راہول گاندھی نے دہلی پولیس کو 10 نکاتی جواب روانہ کیا ہے۔