راہول گاندھی کا کل دورۂ بھوپال ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

   

بھوپال7فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دار الحکومت میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے کل منعقد ہونے والے پروگرام کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان پنکج چترویدی نے یو این آئی کو بتایا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی آٹھ فروری کو بھوپال آئیں گے ۔کانگریس نے اپنے منشور میں کسانوں، نوجوانوں، آنگن باڑی کارکنوں سمیت دیگر طبقوں کے لئے جو وعدے کیے تھے ، پارٹی نے ان میں سے بہت سے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی ان تمام کی تفصیلات دینے کے علاوہ کسانوں کو اپنی پارٹی کی آئندہ کے منصوبے کے بارے میں معلومات دیں گے ۔ مسٹرچترویدی کے مطابق پارٹی صدر کے اس پروگرام میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ پروگرام میں پوری ریاست سے کسانوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔