حیدرآباد۔ 24فروری (یواین آئی) کانگریس کے سینئرقائد راہول گاندھی 2مارچ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ بتایاجاتا ہے کہ وہ اننت گری میں کانگریس کارکنوں کے تربیتی پروگرام میں دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے کانگریس ضلعی صدور ولیڈروں کو مختلف مشورے دیں گے اوران کی مختلف امورمیں رہنمائی کریں گے ۔ اختتامی پروگرام میں راہول گاندھی اورملکارجن کھرگے شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ سرکاری طورپراس دورہ کی ہنوز توثیق نہیں ہوئی ہے ۔