راہول گاندھی کی سالگرہ سادگی سے منانے اتم کمار ریڈی کی اپیل

   

حیدرآباد۔ 18 جون (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے کانگریس قائدین سے اپیل کی کہ کل 19 جون کو راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر تقاریب یا کسی دھوم دھام سے گریز کریں۔ سالگرہ کو سادگی سے مناتے ہوئے ہر شہر، ٹائون اور منڈل ہیڈکوارٹر میں غریبوں میں غذائی اجناس اور اناج کی تقسیم عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل پروفیشنلس اور ہیلتھ اینڈ سینٹیشن ورکرس کو تہنیت پیش کی جائے جو کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے ضلع کانگریس کمیٹیوں اور سٹی کانگریس کمیٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ راجیو گاندھی کی سالگرہ سادگی سے منائی جائے اور اسے غریبوں کی مدد کا دن تصور کیا جائے۔