راہول گاندھی کی مائیگرینٹ ورکرس سے ملاقات ’’ڈرامہ بازی‘‘:نرملا

,

   

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے دہلی کے ایک فلائی اوور کے قریب مائیگرینٹ ورکرس سے کانگریس قائد راہول گاندھی کی ملاقات اور بات چیت کو ڈرامہ بازی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مائیگرینٹ ورکرس کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنانے کے دوران کانگریس کو مزید ذمہ دار ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ مائیگرینٹ ورکرس کے ساتھ بیٹھ کر وقت ضائع کرنے کے بجائے راہول گاندھی کو ان کے ساتھ ان کا سامان لیکر چلنا چاہئیے تھا ۔