راہول گاندھی کی پدیاترا میں تلنگانہ کے کانگریس قائدین کی شرکت

   

ریونت ریڈی، اتم کمار ریڈی اور دوسروں نے مبارکباد پیش کی
حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) راہول گاندھی کی ’’ بھارت جوڑو ‘‘ یاترا کا کنیا کماری سے آغاز ہوا۔ اس موقع پر تلنگانہ کے اہم کانگریس قائدین نے شرکت کی اور راہول گاندھی کو مبارکباد پیش کی۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی، سکریٹری انچارج بوس راجو، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی، سابق ایم ایل اے پدماوتی ریڈی، سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار اور تلنگانہ میں ’’ بھارت جوڑو‘‘ یاترا کے کوآرڈینیٹر روہن ریڈی نے یاترا کے آغاز کے موقع پر پروگرام میں حصہ لیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے راہول گاندھی کے ساتھ کافی فاصلے تک پدیاترا کرتے ہوئے اظہار یگانگت کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 24 اکٹوبر کو راہول گاندھی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں 7 ستمبر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ فرقہ پرستی اور مہنگائی کے خلاف راہول گاندھی نے عوامی جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کیلئے راہول گاندھی نے پدیاترا کا آغاز کیا جس کی ملک بھر میں تائید کی جارہی ہے۔ر