راہول گاندھی کے خلاف بیان ، سنجے کے خلاف مقدمہ

   

ممبئی: مہاراشٹرا ایکناتھ شندے دھڑے کے شیوسینا ایم ایل اے سنجے گائیکواڈ کے خلاف بالآخر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سنجے گائیکواڈ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ راہول گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو11 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد سیاست گرم ہو گئی۔ مہاراشٹرا کے تمام کانگریسی لیڈروں نے سنجے گائیکواڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور آخرکار پولیس نے اب ایم ایل اے کے خلاف کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے سنجے گائیکواڈ کے خلاف تعزیرات ہندکی دفعہ 192، 351 (2)، 352 (3)، 352 (4) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ سنجے گائیکواڈ کو ان کے متنازعہ بیان کے سلسلے میں گرفتارکیا جائے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد کانگریس نے تھیا تحریک واپس لے لی ہے۔دوسری جانب سنجے اپنے بیان پر قائم ہے اور کہاکہ وہ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے ۔میرے بیان میری ذاتی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے جواب دیں گے۔