حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس کے قائد راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کئے جانے کے خلاف راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن کی جانب سے 27 اپریل کو گاندھی بھون کے احاطہ میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ صبح 11 تا شام 5 بجے بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کانگریس کے سینئر قائدین شرکت کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن کی قومی صدر میناکشی نٹراجن، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور سینئر قائدین شرکت کریں گے۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ اور صدرنشین راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن آر سدیشور نے کارکنوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ر