راہول گاندھی کے نام پر کوئی کار نہیں جملہ اثاثے 15.88 کروڑ روپئے

   

وائیناڈ ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کے اثاثہ جات کی مالیت زائد از 15.88 کروڑ روپئے ہے، یہ بات اس حلفنامہ سے معلوم ہوئی جو انھوں نے آج وائیناڈ لوک سبھا نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے پیش کیا۔ راہول کی کوئی ذاتی کار نہیں اور وہ مختلف بینکوں اور دیگر مالی اداروں کو بطور قرض 72 لاکھ روپئے واجب الادا ہیں۔

کانگریس، بی جے پی ورکرز میں جھڑپ
سورت، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور بی جے پی ورکرز میں آج یہاں کلکٹرز آفس کے باہر جھڑپ ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے امیدوار سورت لوک سبھا حلقہ کیلئے اپنی نامزدگی داخل کرنے آئے تھے۔