حیدرآباد: شر پسند عناصر ملک میں ہندو مسلم کے مابین فسادات کروانے کی کوشش ناکام ہوتی جارہی ہے۔ہندو مسلم اتحاد کو ختم کرنے کے لئے فسادات کراوئے گئے ہیں لیکن اسی فسادات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بہترین مثالیں دیکھنے میں آئیں۔ ایک طرف مسلمانو ں نے مندرو ں اور ہندوؤں کی جان و مال کی حفاظت کرتی نظر آئیں تو دوسری طر ف ہندوؤں نے بھی اپنے اتحاد ہونے کا بہترین ثبوت دیا۔

اسی دوران بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ہندو مسلم اتحاد پر ایک بہترین نغمہ پیش کیا ہے۔ اس گانے کا نام ”مولا“ ہے۔ اس گانے کو سمپت اور پنیت کرشنا نے لکھا ہے جبکہ ریتو راج موہنتی اور رام سمپتھ نے اسے گایا ہے۔