رجنی کانت ٹاملناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

   

چینائی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ فلمسٹار رجنی کانت نے کہا ہے کہ ٹاملناڈو کے امکانی ضمنی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے۔ ایک ماہ قبل اُنھوں نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات ہی ان کا اصل نشانہ ہیں۔ ٹاملناڈو کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ اس سوال پر کہ آیا ان انتخابات میں حصہ لیں گے؟ رجنی کانت نے جواب دیا کہ ’جی نہیں‘ اس معروف اداکار نے تاحال ہی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان نہیں کیا ہے۔