شارجہ۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کیریبین آل راؤنڈر آندرے رسل نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔رسل نے رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف آئی پی ایل 13 میچ میں دیودت پڈیکل کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اپنی300 ویں وکٹ مکمل کی۔ رسل ٹی20 فارمیٹ میں300 وکٹیں لینے والے دنیا کے10 ویں بولرہیں۔ انہوں نے یہ کام 337 ویں ٹی20 میچ میں انجام دیا۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو509 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سری لنکا لستھ ملنگا دوسرے نمبر پر ہیں۔رسل نے آئی پی ایل کے 71 میچوں میں 27.36 کی اوسط سے 61 وکٹیں حاصل کی ہیں۔