رسوئی گیس سلینڈر 144 روپے مہنگا

,

   

نئی دہلی ،12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد چہارشنبہ کے روز ملک میں رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں تقریبا 150 روپے کااضافہ کیا گیا ۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج سے بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گھریلو رسوئی گیس سلینڈر 144.50 روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔ اس کی قیمت 858.50 روپے ہو گئی ہے ۔ پہلے یہ 714 روپے کا تھا ۔ سبسڈی والے سلینڈر میں بھی اسی طرح گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ عام طور پر رسوئی گیس کی قیمتوں میں تبدیلی مہینے کی پہلی تاریخ سے کی جاتی ہے ، لیکن اس مرتبہ یہ تبدیلی 12 فروری سے کی گئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اس مہینے قیمتوں میں اضافہ کرنے میں تاخیر کی گئی ۔ کولکتہ میں بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 149 روپے بڑھ کر 747روپے پر، ممبئی میں 145 روپے بڑھ کر 684.50 روپے پر اور چنئی میں 147 روپے بڑھ کر 734 روپے پر پہنچ گئی ۔