رشوت ستانی اور بدعنوانی معاملہ میں گجرات یونیورسٹی وائس چانسلر برطرف

   

احمدآباد ۔ 6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو گجرات چیف منسٹر وجئے روپانی نے پروفیسر بی اے پرجاپتی وائس چانسلر ہیم چندر اچاریہ شمالی گجرات یونیورسٹی کو بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کے مرتکب ہونے پر برطرف کردیا ۔ ریاستی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریساتی لوک ایوکت کی رپورٹ کے بعد جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وائس چانسلر رشوت اور سنگین بدعنوانیوں اور اپنے اختیارات کے بیجا استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں۔