حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) برقی کنکشن کی منظوری اور برقی میٹروں کو جاری کرنے کے لئے 10 ہزا روپے کا مطالبہ کرنے والے برقی عہدیداروں کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ انجینئر صنعت نگر سکشن اویناش اور لائن انسپکٹرس کروپا نند ریڈی صنعت نگر سکشن گرین لینڈ کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں کرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شکایت گذار بھاسکر ریڈی نے ان عہدیداروں کے خلاف شکایت کی تھی۔ سرویس کنکشن اور برقی میٹرس کے لئے ان عہدیداروں نے شکایت گذار کو بہت زیادہ پریشان کیا اور بالآخر رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ عہدیداروں کے مطابق بھاسکر ریڈی نے اس کی عہدیداروں سے شکایت کردی اور آج اے سی بی نے جال بچھاکر ان دونوں برقی محکمہ کے عہدیداروں کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ ع