رشوت لیتے ہوئے پنشن پے منٹ آفس کا اکاؤنٹنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے نامپلی میں کارروائی کرتے ہوئے پنشن پیمنٹ آفس سے وابستہ سینئر اکاؤنٹ آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی پی آر وی ایس ناگا پرساد سینئر اکاؤنٹنٹ کو 10 روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ شکایت گذار عائشہ صدیقہ ساکن ٹولی چوکی کی شکایت پر اے سی پی نے کارروائی انجام دی۔ شکایت گذار خاتون کے سرکاری کام کیلئے سینئر اکاؤنٹنٹ نے 10 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے رالی وینکٹا ستیہ ناگا پرساد کو گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی کی خصوصی عدالت نامپلی کورٹ میںپیش کردیا۔ع