حیدرآباد: بالی ووڈ کی بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر نے پچھلے دنوں دنیا سے چل بسے بالی ووڈ سوپر اسٹار آنجہانی رشی کپور کو بے انتہاء یاد کرتے ہوئے یہ خواہش ظاہر کی کہ رشی جی کاش آپ قرض فلم میں واپس آئے جیسا لوٹ آتے۔ لتا جی نے یہ بات ٹوئٹر پر کہی۔
Rishi ji aap bahut yaad aarahe ho aur hamesha yaad aate rahoge. Ye sochna pagalpan sa lagega magar kash aisa ho sake ki jaise aap Karz film mein wapas aaye the waise asal zindagi mein wapas aajayein to kitna accha ho https://t.co/2PYzq48WgF
— Lata Mangeshkar (@mangeshkarlata) May 2, 2020
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”رشی جی! آپ بہت یاد آرہے ہو اور ہمیشہ یاد آتے رہیں گے۔ یہ سوچنا پاگل پن سا لگے گا مگر کاش ایسا ہوسکے کہ جیسے آپ قرض فلم میں واپس آئے تھے ویسے اصل زندگی میں واپس آئیں تو کتنا اچھا ہو“۔ لتا منگیشکر جی اس کے ساتھ اس فلم کا ایک گانہ بھی اپلوڈ کیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پرانی تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں رشی کپور صرف تین چار مہینے کے تھے اور لتا منگیشکر جی انہیں اپنے ہاتھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 اپریل چہارشنبہ کو رشی کپور اس دنیا سے چل بسے جبکہ اس سے ایک دن قبل بالی ووڈ ایک اور اداکار عرفان خان کا انتقال ہوا تھا۔