کراچی ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی پی ایس ایل فرنچائزوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈسپلن کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور پی سی بی حکام تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ فاسٹ بولر حسن علی کی دوغیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پشاور زلمی نے تنبیہ کرنے میں عافیت سمجھی۔ اب کراچی کنگز کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کپتان عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ کھل کر تو کچھ نہ بولے، لیکن دبے لفظوں بہت کچھ کہہ بھی گئے۔ محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کیوں موقع نہیں ملا اس کا جواب تو کپتان دے سکتا ہے، میں ٹاپ آرڈرکا بیٹسمین ہوں، جب موقع آتا ہے تو آٹھ، نو پر بیٹنگ چلی جاتی ہے۔ مایوسی تو ضرور ہوتی ہے، پی ایس ایل کا تیسرا سال ہے –