رقمی لین دین پر تنازعہ، سلیمان نگر میں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد : /2 جولائی (سیاست نیوز) عطاپور پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں رقمی لین دین پر تنازعہ پر ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ محمد خلیل اللہ ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کا اس کے ساتھیوں نے کل رات دیر گئے سلیمان نگر ، عطا پور میں چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ اطلاع ملنے پر انسپکٹر عطاپور پولیس اسٹیشن پی یادگیری کلوز ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور خاطیوں کی پولیس کو تلاش ہے ۔