رمضان المبارک ہمیں کچھ دینے کے لئے آتا ہے

,

   

Ferty9 Clinic
     ماہ رمضان ہمیں کچھ دینے کے لئے آتا ہے، ہم سے کچھ لینے کے لئے نہیں، محروم ہیں وہ جو رمضان میں بھی کچھ پا نہ سکیں، خالی ہاتھ اور تہی دامن رہ جائیں، خوش بختی ان کے لئے ہے جو رمضان میں روزہ رکھ کر صبر و تقوی کی نعمت پائیں، یہ وہ دولت ہے جو کامیابی و کامرانی کا بنیادی سبب ہے (وان تصبروا وتتقوا فان ذلک من عزم الامور) یہی وہ سرمایہ ہے جو دشمنوں کی سازشوں کو ناکام اور ان کے بلند حوصلوں کو پست کر دیتا ہے (وان تصبروا وتتقوا لا یضرکم کیدھم شیئا) یہ دولت جس کے ہاتھ آجائے کامیاب سرخرو اور بامراد ہوجاتا ہے۔

حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ