فنکشن ہال و دیگر علاقوں میں سنسنی ۔ تاجروں میں جھگڑا اصل وجہ ۔ ایک شخص گرفتار
حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ گڈی ملکاپور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ رمضان شاپنگ فیسٹیول کے تحت ایک فنکشن ہال میں دعوت رمضان ایکسپو جاری تھا۔ اس دوران اس کنگ پیالیس فنکشن ہال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد فنکشن ہال کے علاوہ شہر میں سنسنی پھیل گئی اور دکانداروں میں خوف پیدا ہوگیا۔ اس ایکسپو کا انعقاد معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی جانب سے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس فائرنگ کی اطلاع کے بعد گڈی ملکاپور پولیس بھاری جمعیت کے ساتھ کنگ پیالیس فنکشن ہال پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ تام اس معاملہ میں پولیس پر سیاسی دباؤ کے آگے کارروائی کے الزامات پائے جاتے ہیں چونکہ پولیس اسٹیشن گڈی ملکاپور پر چند افراد کی آمد اور آرگنائزرس کی ہلچل سے پولیس پر دباؤ کے آگے کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ دعوت رمضان ایکسپو میں دکانداروں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ کی اطلاع پائی جاتی ہے اور پولیس بھی اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ہوا میں فائرنگ کی تاہم پولیس کے پاس اس بات کا جواب نہیں ہیکہ فائرنگ جیسی نوبت کیوں آئی۔ آخر کیا وجہ تھی اور ایسی کیا خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی تھی کہ اس شخص کو جس کا جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں اور پولیس کے مطابق نہ ہی وہ آرگنائزر کا حصہ ہے کیوں ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔ اگر ایسی صورتحال واقعی میں تھی تو پھر اس جھگڑے کا کوئی تذکرہ کیوں نہیں کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس پر پائے جانے