رمضان کے آخری عشرے میں ہائی اسپیڈ حرمین ٹرین کے یومیہ 140ٹرپس

   

مکہ مکرمہ : 11مارچ ( کے این واصف) ماہ رمضان میں بڑی ہوئی زائرین کی تعداد کی سہولت کو ملحوظ رکھتے ہوئے سعودی ریلوے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عام مسافروں اور عمرہ زائرین کی سہولت کے پیش نظر تیز رفتار ( ہائی اسپیڈ ) حرمین ٹرین کے یومیہ ٹرپس کو بڑھاکر 140 کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ رمضان المبارک میں اندرون اور بیرون مملکت سے ’ ایس پی اے ‘ سعودی خبر رساں ایجنسی آنے والے عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کرتے ہیں جن کی تعداد موسم حج سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے ۔ انتظامیہ نے رمضان آپریشن پلان کے تحت ریلوے سروس کے 3662 ٹرپس مخصوص کئے ہیں جن کے ذریعہ 1.7ملین نشستوں کی سہولت فراہم کی گئی ۔ واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ حرمین ریلوے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے مخصوص ہے جس کی اننتہائی رفتار 300کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ حرمین ریلوے سے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کا دورانیہ دو گھنٹے کم ہوجاتاہے جبکہ بس سے یہ فاصلہ 5 گھنٹے میں طئے ہوتا ہے ۔ سعودی ریلوے کا امتیاز وقت کی پابندی ہے تاکہ زائرین اپنے شیڈول کے مطابق حرمین شریفین میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں ۔