رمضان کے بعد بھی مسلمان مساجد کو آباد رکھیں

   

فرخ نگر ، شادنگر میں جلسہ نزول قرآن حکیم و فضائل شب قدر سے مولانا محسن پاشاہ قادری و دیگر کا خطاب
شادنگر، 30/مارچ (اسٹیٹ سماچار) بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے کہاکہ شب قدر کو ماہ صیام المبارک کی طاق رآتوں میں تلاش کرنے کا حکم ربانی ہوا ہے ایک رات کی عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے افضل و بہتر اور برتر ہے جو تریاسی برس چار ماہ یعنی تقریبا چوریاسی سال ہوتے ہیں،خاتم النبیین شفیع المذنبین رحمۃ اللعٰلمین حضور اکرم صل اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے شب قدر عطا کی گئی جیسے ہی میں اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو خوشخبری دینے کیلئے نکلا اتفاقا دو مسلمان آپس میں لڑائی جھگڑا کررہے تھے ۔ان میں صلح صفائی کروانے تک وہ طاق طاق مجھ سے بْھلادی گئی اور مخفی رکھی گئی،مولانا نے کہاکہ یہ بھی خالق کائنات کی جانب سے امت محمدیہ کے لئے نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے چونکہ سابق قوم بنی اسرائیل کو ہفتہ کے روز مچھلی کے شکار سے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے سختی سے منع فرمایا تھا وہ قوم اللہ جل مجدہ کی نا فرمانی کی تو اللہ جل مجدہ نے انہیں بندر بنادیا اگر امت مسلمہ مقررہ تاریخ کو شب قدر نا مناتے تو عذاب الہی کا شکار ہو جاتے اس امر کا انکشاف مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے کل رات بعد نماز تراویح مسجد محمدیہ پیراڈائیز کالونی شاد نگر،ضلع رنگا ریڈی میں منعقدہ جلسہء نزول قرآن حکیم و فضائل شب قدر سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا حافظ الحاج سیدشاہ منور علی منان نقشبندی مجددی قادری بانی و صدر مرکزی تنظیم ائمہ وخطباء اہلسنت وجماعت فرخ نگر، شادنگر ضلع رنگا ریڈی نے سرپرستی کی۔جبکہ نگرانی جناب خواجہ ظہیر الدین صدر مجلس انتظامی کمیٹی مسجد محمدیہ نے کی۔جلسہ کا آغاز قاریء خوش اِلحان مولانا حافظ سید ندیم الدین کی قراء ت کلام پاک سے ہوا۔مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے معتکفین (اعتکاف) کرنیوالوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے آسانی و سہولت بخشا ہے۔ مولانا نقشبندی نے مزید کہاکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اب جو بھی مساجد تعمیر کرتے ہیں انکے لئے جنت میں عالیشان گھر عطا کیا جائے گا۔مساجد وہی لوگ تعمیر کرتے ہیں جنہیں دنیا میں اللہ تعالیٰ منتخب فرمالیتا ہے۔مولانا نقشبندی نے اس امر پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانان عالم بعد رمضان مساجد سے بے تعلق ہوجاتے ہیں جبکہ ماہ صیام المبارک میں عبادات الہیہ روزوں نمازوں اور قرآن حکیم کی تلاوت اور دعاوؤں میں گریہ وزاری سے مساجد بھری بھری رہتے ہیں۔ہم رمضان کے بندے نہیں ہیں بلکہ رحمن کے بندے ہیں تو بعد رمضان بھی عبادتوں ریاضتوں اور ذکر الہی سے سرشار رہیں۔ درود شریف اور قرآن حکیم کی تلاوت کو جاری وساری رکھیں کم ازکم قرآن حکیم کو ترجمہ کیساتھ پڑھنے کی سعیء پیہم کریں۔مولانا نے مسلمانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زکوہ وقت مقررہ پر ادا کریں،حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی قوی تر کوشش کریں۔بالخصوص مانباپ کے ساتھ حسن سلوک کریں،حضور اکرم تاجدار مدینہ ؐنے فرمایا مانباپ دونوں ہوں یا ایک بھی زندہ ہوں تو انہیں محبت بھری نگاہ سے دیکھنا مقبول حج کا ثواب دیا جاتا ہے۔صدر مجلس انتظامی نے مہمانوں کی مشجرہ پوشی گل پوشی کی،حافظ صاحب اور مؤذن صاحب کو نذرانہء عقیدت پیش کیا،جناب محمد اْافسرالدین معتمد مجلس انتظامی نے انتظامات میں حصہ لیا، محمد واجد احمد، محمد مکین انصاری،محمد حسان انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔جناب محمد معین مازن انصاری نے صلوہ و سلام پیش کیا۔اسدالعلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے عالم اسلام بالخصوص غزہ واقطاع عالم کے راسخ العقیدہ مسلمانوں کی سربلندی کے لئے رقت آمیز دعا کی۔