منگلور: کرناٹک کے رمیش بدھیال نے تیسرے ایڈیشن کے آخری دن مردوں کے اوپن سرفنگ زمرے میں ایک سخت مقابلے میں تمل ناڈو کے اجیش علی سے جیت چھین کر نئے قومی چمپئن بن کر ابھرے ۔ شوگر بنارسے اور صوفیہ شرما نے بالترتیب ویمنز اوپن اور گرومز گرلز 16 اور انڈر کیٹیگری میں قومی چمپئن شپ جیت لی جبکہ تمل ناڈو کے کشور کمار بالترتیب گرومز بوائز 16 اور انڈر کیٹیگری میں نیشنل چمپئن بنے۔ سرفنگ فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام تین روزہ پریمیئر مقابلہ منتر سرف کلب نے کرناٹک کے منگلور کی پُرسکون پنمبور بیچ پر منعقد کیا۔ اس کا ٹائٹل پارٹنر کرناٹک ٹورازم ہے جبکہ چینائی کا ٹی ٹی گروپ ایسوسی ایٹ پارٹنر ہے ۔
ایکشن کیمرہ ‘گو پرو ایکشن پارٹنر ہے۔ ٹورنمنٹ کے بعد، سرفنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ارون واسو نے کہا، “میں منگلور میں سرفرز کے جس معیار کو دیکھ رہا ہوں، اس سے بہت متاثر ہوں۔ لاس اینجلس اولمپکس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ہم نوجوان سرفرز کی شناخت کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور آج ان کی کارکردگی کا معیار اور مہارت مجھے اپنے مقاصد میں اعتماد فراہم کرتی ہے ۔ میں ان تمام سرفرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے شاندار سرفنگ دکھائی۔میں کرناٹک ٹورزم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ ان کے مسلسل تعاون کے بغیر اتنے بڑے پیمانے پر اس مقابلے کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ میں اپنے پارٹنرزٹی ٹی گروپ اور گو پرو کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ سرفنگ کے کھیل کو فروغ دینے اور ہمیں نئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے اور تربیت دینے کے قابل بنانے میں ہماری مدد کرنے میں مسلسل تعاون کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دن کا آغاز مردوں کے اوپن سرفنگ سیکشن کے سیمی فائنل کے ساتھ ہوا جس میں کرناٹک کے سرفر رمیش بڈھیال کے ساتھ تمل ناڈو کے اجیش علی، ستیش سروانن اور روبن وی نے فائنل میں جگہ بنائی۔ مردوں کے اوپن سرفنگ زمرے کا فائنل اس وقت شاندار اختتام پذیر ہوا جب رمیش بڈھیال نے مقابلے کے آخری لمحات میں لہر کو پکڑ کر کچھ دلفریب کرتب دکھائے جنہوں نے ججوں اور شائقین کو متاثر کیا، جس سے انہیں جیت حاصل کرنے میں مدد ملی۔ رمیش نے 16.33 کے مجموعی اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ رنر اپ اجیش علی نے 15.67 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ ستیش سروانن 13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔