رنویر سنگھ اور مانوشی کی اگلی فلم ہارر کامیڈی ہوگی

   

ممبئی 27 جون (ایجنسیز) میڈاک فلمز نے ہاررکامیڈی کی ایک الگ دنیا بنائی ہے، جس کے تحت استری، بھیڑیا جیسی فلمیں بنائی گئی ہیں۔ یہ فلمیں باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی ہیں۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ اس کی اگلی قسط کے لیے دو نئے چہرے لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ دو نئے چہرے کوئی اور نہیں بلکہ اسٹار رنویر سنگھ اور سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ ہارر کامیڈی فرنچائز میں ایک نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رنویرگزشتہ کچھ عرصے سے دنیش وجن کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے میڈاک آفس کا دورہ بھی کیا۔ کاغذی کارروائی جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔ اگر رپورٹ پر یقین کیا جائے تو مستقبل میں فلم کو ایونجرس طرز کے انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ رنویر جلد ہی آدتیہ دھرکی فلم دھوندھر کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ وہ ڈان 3 کے لیے بھی کچھ تاریخیں دے چکے ہیں۔ یہ منصوبہ 2026 کے اوائل میں شروع ہونے کی امید ہے۔اس کے علاوہ رنویر اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو غیر متوقع تحفہ دینے کے خواہاں ہیں کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ آدتیہ دھرکی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم جاسوس ڈرامے دھوندر کا فرسٹ لک ٹیزر6 جولائی 2025 کو ریلیزکیا جائے گا، یعنی رنویر کی سالگرہ کے دن۔ ویسے اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اداکار کی شکل ناراض نوجوان جیسی ہوگی۔ ویسے اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔