روزنامہ سیاست کی خدمات اور کارنامے قابل تقلید

   

ضلع آصف آباد کے وفد کی جانب عامر علی خان سے ملاقات اور نیک تمنائیں
کاغذنگر۔ 8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست و رکن قانون ساز کونسل سے ملاقات کے لئے حیدرآباد سیاست دفتر پر ضلع آصف آباد کے سینئر جرنلسٹ واسٹاف رپورٹر عبدالجمیل کے زیر نگرانی میں لگ بھگ 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے کانگریس پارٹی قائدین کا ایک وفد پہنچا اور انہیں تہنیت پیش کی۔ اس وفد میں قاضی مفتی رفیق قاسمی، کانگریس پارٹی سینئر قائد و کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی محمد عبدالشکیل، کانگریس پارٹی قائد و سابقہ سرپنچ سید خضر حسین، سابقہ رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین، کیرا میری نمائندہ سیاست اعجاز احمد، منچریال رپورٹر عماد الدین وغیرہ شامل تھے۔ اس وفد نے جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر سیاست کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے فردا ًفرداً شال پوشی و تہنیت و گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قاضی مفتی رفیق قاسمی اور مختلف قائدین نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اخبار کی جانب سے کیے جانے والے خدمات قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اخبار کی جانب سے مسلم میتوں کی تدفین ایک عظیم کارناموں میں شامل ہے، اس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے فنی تربیتی کورسیس، ڈی ایس سی کی کوچنگ، پولیس تربیتی کلاسیس، رشتہ طے ہونے کے لئے دو بدو پروگرام، شادی و دیگر تقاریب میں ایک کھانا ایک میٹھا کی تحریک کے علاوہ طالب علموں کو اسکالرشپ کی تقسیم اور رہنمائی کی جاتی ہے۔ سیاست اخبار اب اخبار ہی نہیں بلکہ سیاست اخبار اپنے 75 سالہ دور میں عوام بالخصوص مسلمانوںکی خدمات کو انجام دیتے ہوئے ایک تحریک بن چکا ہے۔ سیاست کی خدمات کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں جناب عامر علی خان صاحب کو ریاستی وزیر کی حیثیت سے منتخب کیا جائے گا۔ ہم سب مسلم اقلیتوں کے مسائل اور بے روزگار مسلم نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی امید رکھتے ہیں۔ جناب عامر علی خان صاحب کے ساتھ تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے مسلم اقلیتوں کی دعا بھی شامل ہے۔