روزگار فراہمی کے نام پرجسم فروشی سرور نگر میں جوڑا گرفتار

   

حیدرآباد : جوان لڑکیوں اور خواتین کو روزگار کا جھانسہ دے کر جسم فروشی میں جھونکنے والے میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی ویمن ٹرائفگنگ ٹیم ایل بی نگر نے سرور نگر پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق آنند وہار اپارٹمنٹ میں دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے 34 سالہ چندانا ناگاروی راجو اور اس کی بیوی چندانا سنیتا عرف انوشا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی کارروائی میں ایک گاہک 38سالہ لکشمی کوبھی گرفتار کرلیا جو ایل بی نگر کی ساکن اور پیشہ سے سرکاری ملازم بتایا گیا ہے ۔ تاہم پولیس ان میاں بیوی کو لڑکیاں اور خواتین سپلائی کرنے والی ریکھا نامی خاتون کو تلاش کررہے ہیں ۔ ان میاں بیوی نے فیملی کے نام پر مکان کرایہ سے حاصل کیا اور لڑکیوں سے جسم فروشی کا کاروبار کررہے تھے ۔ لڑکیوں کو روزگار اور اچھی کمائی کی آس بتاکر انہیں طلب کیا جاتا تھا اور گاہکوں کو راغب کرتے ہوئے کاروبار کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔