روسی اور امریکی طیارے شام کی فضاؤںمیں آمنے سامنے آ گئے

   

بیروت : امریکہ مسلح افواج نے کہا ہے کہ ایک روسی جنگی طیارے نے شام کی فضاوں میں محوِ پرواز امریکی ڈرون کے قریب فلیش کارتوس چھوڑ کر طیارے کی پرواز میں مداخلت کی ہے۔ واقعہ میں ڈرون طیارے کے پنکھے کو نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کے مشرق وسطیٰ میں متعین 9 ویں ایئر فروس کمانڈر ‘جنرل ایلکس گرینکوِچ’ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 23 جولائی کو شام کی فضاوں میں امریکہ اور روس ایک دفعہ پھر آمنے سامنے آ گئے۔امریکہ کے ایم کیو۔9 عسکری ڈرون کی شام کی فضاوں میں پرواز کے دوران ایک روسی ایس یو۔35 جنگی طیارے نے ڈرون کے بالکل اوپر آ کر ” فلیش کارتوس” چھوڑے ہیں۔گرینکوِچ نے واقعہ میں کارتوسوں کی زد میں آنے کی وجہ سے ایم کیو۔9 کے پنکھے کو نقصان پہنچنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ “ہم شام میں موجود روسی فوجوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس لا اْبالی پن سے پرہیز کیا جائے اور بے سبب اور غیر پیشہ وارانہ کاروائیوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے”۔واضح رہے کہ ‘فلیش کارتوس ‘ راڈار گائیڈڈ میزائلوں کو ہدف سے ہٹانے والا سسٹم ہے اور عسکری طیاروں کی اکثریت میں پایا جاتا ہے۔