روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کوما سے باہر آ گئے

   

ماسکو۔ روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ کوما سے باہر آ گئے ہیں۔44 سالہ الیکسی ناوالنی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے بڑے ناقد سمجھے جاتے ہیں اور 20 اگست کو کام کے سلسلے میں اومسک کے سفر کے بعد سائبیریا سے ماسکو واپس جارہے تھے کہ ان کی بیماری کے سبب طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔