کیف : یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود روسی حملوں سے جارحیت اور آمدورفت کے باعث خطرے کی علامت بن چکا ہے۔زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آج یوم بحیرہ اسود ہے ،یہ سمندر ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ پورے یورپ ،مشرق وسطی اور عالمی غذائی تحفظ کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے اس خطے کو جنگ میں جھونک کر آمدورفت کو خطرناک بنا دیا ہے،ہم اس خطے میں امن،تجارت اور ترقی کے شعبوں میں اپنا کردار دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔