روسی صدر ولادیمیر پوتن کی 2روزہ دورہ پر دہلی آمد

,

   

وزیر اعظم مودی نے شاندار استقبال کیا۔ آج ہند۔روس سربراہی اجلاس میں شرکت

نئی دہلی ۔4 ؍ڈسمبر ( ایجنسیز )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام ورس کے صدر ولادیمیر پوتن کا دہلی میں شاندرا استقبال کیا جو دو روزہ ہندوستان کے دورہ پر دہلی پہنچے ہیں۔ صدر پوٹن ہندوستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ 5 دسمبر کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 23 ویں ہندوستان۔روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن جمعرات کی شام دہلی پہنچے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مصافحہ اور گرمجوشی سے گلے مل کر ان کا استقبال کیا۔ مودی نے ذاتی طور پر ان کا استقبال کرنے کیلئے پروٹوکول توڑا۔ پوتن کی میزبانی وزیر اعظم مودی ایک نجی عشائیہ میں کریں گے اور یہ اشارہ اس مہمان نوازی کا آئینہ دار ہے جو روسی رہنما نے گزشتہ سال جولائی میں ماسکو کے بعد کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کو دیا تھا۔جمعہ کو 23ویں ہند۔روس سربراہی اجلاس سے پہلے پوتن کا راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی سربراہی اجلاس کے مقام حیدرآباد ہاؤس میں روسی صدر اور ان کے وفد کیلئے ورکنگ لنچ کی میزبانی بھی کریں گے۔فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر 22 ویں ہندوستان۔روس بین حکومتی کمیشن کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعلقات میں حالیہ پیشرفت کی نشاندہی کی۔ذرائع کے مطابق پوتن راج گھاٹ کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جمعہ کو تقریباً ساڑھے نو بجے ہندوستان سے روانہ ہوں گے اور اپنے تقریباً 28 گھنٹے کے دورے کو مکمل کریں گے۔