ماسکو۔ 9 اگست (یواین آئی) روس کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈووال سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ عسکری و تکنیکی تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، نیز دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر بھی گفتگو کی، جن میں شہری طیارہ سازی، میٹالرجی اورکیمیائی صنعت شامل ہیں۔