اقوام متحدہ : ناٹو اور اس کے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا یوکرین سے متعلق اجلاس برسلز میں جاری ہے۔ انہوں نے اجلاس کے دوسرے روز ،یوکرین، جارجیا،فنلینڈ،سویڈن،یورپی یونین،آسٹریلیا، جاپان،جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے خطاب کیا۔ سکریٹری جنرل ڑانز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا کہ یوکرین میں روسی جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملتے جو ظاہر کریں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کا کنٹرول سنبھالنے کے عزم سے پیچھے ہٹیں گے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کی انٹیلجنس یہ بتاتی ہے کہ روسی افواج شمالی یوکرین سے نکالی جائیں گی اور روس مشرقی یوکرین میں ایک وسیع آپریشن شروع کرے گا۔اسٹولٹن برگ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد پورے دونباس پر قبضہ کر کے روس اور جزیرہ نما کریمیا کے درمیان زمینی پْل تعمیرکرنا ہے۔