روس: لانچنگ پیڈ سے نیوکلیئر میزائل کےاستعمال کی مشقیں جاری

   

ماسکو: روسی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ روسی افواج نیوکلیئر میزائلوں کیلئے متحرک لانچنگ پیڈ کو استعمال کرنے کی مشق سے گزر رہی ہے۔ یہ بات منگل کو میڈیا نے رپورٹ کی ہے۔ یہ مشق ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ جاری ہے۔ میزائل لانچر عملہ ماسکو کے مشرق میں دریائے باسین سے تقریباً 700 کلومیٹر دور ڈپلائی کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘انٹر فیکس’ کا کہنا ہے 100 کلومیٹر کے ایریا میں فوجیوں نے اپنے آپ کو کیموفلاج کر رکھا ہے اور ان کی نفری ڈپلائی کی گئی ہے۔خیال رہے یہ مشق اسی انداز سے جاری ہے جو جولائی کے شروع میں دو مختلف ریجنوں میں شروع کی گئی تھی اور دونوں مشقیں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں کی گئی تھیں۔ یہ تب سے شروع ہوئی ہیں جب سے روس نے اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کی اتحادی ملک بیلارس کے ساتھ تنصیب کی ہے۔بیلاروس کی سرحدیں یوکرین اور روس دونوں کے ساتھ ہیں اور ان سرحدوں پر ایک جامع قسم کی مشقوں کی سیریز چل رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ روسی میزائل کئی قسم کے نیوکلیئر وار ہیڈز پر مشتمل ہیں اور دشمن کے اہداف کو ایک ہزار ایک سو کلومیٹر تک نشانہ بنا سکتے ہیں۔