ماسکو: روس کے مشرق بعید کے چوکوٹکا میں اسٹرِز ایویا ایئر لائنز کا ایک این-2 طیارہ جمعہ کو لاپتہ ہو گیا جس میں تین افراد سوار تھے ۔مقامی ہنگامی حکام نے بتایا کہ طیارے نے پیوک سے پولیارنی کے لیے اڑان بھری لیکن لینڈنگ کے مقررہ وقت پر اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ طیارے میں عملے کے دو ارکان اور ایک مسافر سوار ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک MI-8 ہیلی کاپٹر امدادی کارکنوں کے ساتھ تلاش کے مشن پر روانہ ہوا ہے۔اے این -2 مبینہ طور پر بندرگاہی شہر پیوک سے سامان لے کر جا رہا تھا۔مقامی حکام نے بتایا کہ علاقے میں کئی دنوں سے موسم خراب ہے اور زمین پر موٹی برف جمی ہوئی ہے ۔